QR CodeQR Code

مسلم اکثریتی افریقی ملک چاڈ نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا

3 Feb 2023 01:31

دونوں ممالک کے تعلقات 1972ء میں منقطع ہوگئے تھے، لیبیا کے معمر قذافی نے چاڈ پر اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم اکثریتی افریقی ملک چاڈ نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا ہے۔ اسرائیل نے تل ابیب میں چاڈ کا سفارتخانے کھولے جانے کے اقدام کو تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔ چاڈ اور اسرائیل کے درمیان 1972ء میں منقطع ہونے والے تعلقات 2019ء میں دوبارہ بحال ہوگئے تھے۔ دونوں ممالک کے تعلقات 1972ء میں منقطع ہوگئے تھے، لیبیا کے معمر قذافی نے چاڈ پر اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تھا۔ مئی 2022ء میں کئی افریقی ممالک کیلئے نامزد اسرائیلی سفیر نے اپنی سفارتی اسناد صدر محمد ادریس کو پیش کی تھیں۔ اس موقع پر چاڈ اور اسرائیل نے مشترکہ دلچسپی کے امور بشمول ماحولیاتی تبدیلی، زراعت، پانی کی تقسیم اور صحت میں تعاون کو مضبوط کرنے کا عزم کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1039261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039261/مسلم-اکثریتی-افریقی-ملک-چاڈ-نے-اسرائیل-میں-اپنا-سفارتخانہ-کھول-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org