اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی بورڈ میں بلاول بھٹو زرداری، فریال طالپور، یوسف رضا گیلانی، نیر بخاری شامل ہیں۔ گیارہ رکنی پارلیمانی بورڈ میں فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف، مخدوم احمد محمود، محمد علی شاہ، میر چنگیز جمالی، فیصل کریم کنڈی اور نثار احمد کھوڑو بھی شامل ہیں۔