QR CodeQR Code

شہباز شریف گرفتار ہوسکتے ہیں، مریم جیل جا سکتی ہیں تو عمران خان کیوں نہیں؟

امن و امان اور معاشی صورتحال کے باعث قومی اسمبلی کی مدت ایک سال بڑھا دی جائے، حنیف عباسی

معاشی اصلاحات کو بنیاد بنا کر اسمبلی کی مدت نہیں بڑھائی جا سکتی، سلمان اکرم راجہ

3 Feb 2023 00:39

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کا کہنا تھا کہ میری رائے ہے کہ اسمبلی کی مدت میں ایک سال کا اضافہ کیا جائے، حکومت کو چیزیں بہتر کرنے کیلئے مزید ایک سال دیا جانا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ امن و امان اور معاشی صورتحال کے پیش نظر قومی اسمبلی کی مدت میں ایک سال کا اضافہ کر دیا جائے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ میری رائے ہے کہ اسمبلی کی مدت میں ایک سال کا اضافہ کیا جائے، حکومت کو چیزیں بہتر کرنے کیلئے مزید ایک سال دیا جانا چاہیئے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ایک ڈپارٹمنٹ نے عمران خان کے خلاف 11 کیسز بنا کر بھیجے ہیں، شہباز شریف گرفتار ہوسکتے ہیں، مریم جیل جا سکتی ہیں تو عمران خان کیوں نہیں؟ رہنماء مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ پی ٹی آئی حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ جیل میرا گھر، ہتھکڑی زیور ہے تو اب صبر کریں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے پی کی تعیناتی پر فریقین نے کہا کہ بہت غیر جانبدار شخصیت ہے۔ پروگرام میں شریک ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ معاشی اصلاحات کو بنیاد بنا کر اسمبلی کی مدت نہیں بڑھائی جا سکتی۔ پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر پر آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1039264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039264/امن-امان-اور-معاشی-صورتحال-کے-باعث-قومی-اسمبلی-کی-مدت-ایک-سال-بڑھا-دی-جائے-حنیف-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org