QR CodeQR Code

ریاست اور تشیع کے دشمن ایک ہیں

علامہ جواد نقوی نے پاک فوج کو بہت بڑی پیشکش کر دی

پاک فوج دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کرے، خرچہ شیعہ قوم دیگی، علامہ جواد نقوی

3 Feb 2023 16:47

لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ شیعوں کو یہ بات سمجھنا چاہیئے کہ ریاست اور تشیع کے دشمن ایک ہیں، جو تشیع کا دشمن ہے، وہی ریاست کا دشمن ہے اور جو ریاست کے دشمن ہیں، وہی تشییع کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف سخت بیان یا بیانیہ کافی نہیں، سخت ایکشن کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے پاک فوج کو بڑی پیشکش کر دی ہے۔ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے حوالے سے کچھ خبریں میڈیا میں چل رہی ہیں کہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیلئے قومی خزانے میں پیسے نہیں ہیں۔ علامہ سید جواد نقوی نے پیشکش کی ہے کہ پاک فوج دہشت گردوں کیخلاف بڑا آپریشن کرے، آپریشن کے اخراجات شیعہ قوم آپ کو جمع کرکے دے گی۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ جس شخص میں بھی تشیع کیخلاف نفرت پائی جاتی ہے، وہ ضرور دہشت گردوں کا حامی ہے اور یہی طبقہ ریاست کا بھی دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، فوج اور شیعہ کو ٹارگٹ بنانے کا مطلب یہ ہے کہ آپ آسانی سے سمجھ جاو کہ جس شخص کے اندر شیعہ کیخلاف تشدد پایا جاتا ہے، وہ ضرور دہشتگردوں کا حامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیعوں کو یہ بات سمجھنا چاہیئے کہ ریاست اور تشیع کے دشمن ایک ہیں، جو تشیع کا دشمن ہے وہی ریاست کا دشمن ہے اور جو ریاست کے دشمن ہیں وہی تشییع کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف سخت بیان یا بیانیہ کافی نہیں، سخت ایکشن کی ضرورت ہے۔ پاک فوج دہشت گردوں کیخلاف بڑے آپرشین کا اعلان کرے، ریاست کے پاس اگر آپریشن کے پیسے نہیں، تو جتنا اس آپریشن میں خرچہ آنا ہے، ان شاء اللہ یہ شیعہ قوم آپ کو یہ خرچہ پورا کرکے دے گی۔ انہوں ںے کہا کہ آپریشن متشدد مدرسوں سے شروع کرے، ان کے مالی معاونین کیخلاف شروع کرے، اور اس آپریشن کو افغانستان کے بارڈر تک لے جایا جائے، تاکہ پھر کوئی دہشت گرد پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تکفیریوں کیخلاف آپریشن کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1039339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039339/علامہ-جواد-نقوی-نے-پاک-فوج-کو-بہت-بڑی-پیشکش-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org