0
Friday 3 Feb 2023 23:04

ملتان، سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ، لیگی رہنمائوں کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان، سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ، لیگی رہنمائوں کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی جنرل سیکرٹری و مشیر وزیر اعلی پنجاب چودھری طارق زمان گجر کی قیادت میں امپورٹڈ حکومت کی طرف سے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کی رہائش گاہ پر غیرقانونی چھاپے کے خلاف مسلم لیگ ہاوس ملتان کے سامنے بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر سٹی صدر چوہدری اللہ دتہ، چودھری محمد یاسین ،یاسمین ملک، شیخ علیم، رانا زاہد و دیگر کارکنان موجود تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چودھری طارق زمان گجر نے کہا کہ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے اپنے دور حکومت میں کبھی انتقامی کارروائی نہیں کی بلکہ عملی کام کا مظاہرہ کیا، لیکن یہ امپورٹڈ حکومت کے پاس کوئی کام نہیں ہے اسی لیے انتقامی کارروائیوں پر یقین رکھتی ہے جس کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔

 چودھری طارق زمان گجر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی امپورٹڈ کرپٹ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، معیشت کو تباہ کردیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی و بیروزگاری کا نیا طوفان آئے گا، ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، چوہدری پرویزالہی دوبارہ وزیراعلی پنجاب منتخب ہوکر عوام کی بھرپور انداز میں خدمت کرینگے، دہشت گرد آزادانہ حملے کر رہے ہیں جبکہ سیاسی مخالفین کو قید کیا جارہا ہے، حکومت کی ترجیح امن و امان کا قیام نہیں بلکہ صرف سیاسی انتقام ہے۔
خبر کا کوڈ : 1039389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش