QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کا 8 فروری کو ’’خیبر پختونخوا بچاؤ‘‘ امن مارچ کا اعلان

3 Feb 2023 23:32

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبدالواسع نے کہا کہ پشاور مسجد دھماکہ کے بعد وہ تمام لوگ اپنی نااہلی اور ناکامی کا اعتراف کریں جو سیکورٹی کے ذمہ دار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور بحراللہ خان کی سربراہی میں ضلع پشاور کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور ہدایت اللہ خان، نائب اُمراء، این اے اُمراء، زون اُمراء، ڈپٹی سیکرٹری، اسلامی جمعیت طلبہ، جمعیت طلبہ عربیہ اور دیگر برادر تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبدالواسع نے کہا کہ پشاور مسجد دھماکہ کے بعد وہ تمام لوگ اپنی نااہلی اور ناکامی کا اعتراف کریں جو سیکورٹی کے ذمہ دار ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کے انتہائی حساس علاقے میں بھی اللہ کا گھر محفوظ نہیں تو ملک میں اور کونسی جگہ محفوظ ہوسکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پشاور 8 فروری کو ’’خیبر پختونخوا بچاو امن مارچ‘‘ کریگی، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ غریب تو کیا ایک خوشحال شخص بھی آٹا، چینی، گھی، پیٹرول خریدنے کی سکت نہیں رکھتا۔ بیڈ گورننس اور کرپشن عروج پر ہے۔ حکمرانوں کو بدامنی کی پرواہ ہے نہ مہنگائی کی فکر ہے۔ انہوں نے پشاور کے عوام سے اپیل کی کہ 8 فروری کے اس مارچ میں شرکت کریں، جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی لا سکتی ہے، ملک کے مسائل کا حل صرف اور صرف اسلامی نظام میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 1039398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039398/جماعت-اسلامی-کا-8-فروری-کو-خیبر-پختونخوا-بچاؤ-امن-مارچ-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org