QR CodeQR Code

24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 140 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ

3 Feb 2023 23:34

36 موبائل اور نقدی چھیننے، دو کاروں سمیت 8 موٹرسائکلیں چھینی گئیں، جبکہ 9 کاریں اور 85 موٹرسائکلیں چوری ہونے کی وارداتیں شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران شہر بھر میں 140 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں 36 موبائل اور نقدی چھیننے، دو کاروں سمیت 8 موٹرسائکلیں چھینی گئیں، جبکہ 9 کاریں اور 85 موٹرسائکلیں چوری ہونے کی وارداتیں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان 6 مقابلے ہوئے، جس میں 10 جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جبکہ 6 اسٹریٹ کرمنلز اور چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 129 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، جن میں 24 اسٹریٹ کرمنلز اور ڈاکو، 21 کار لفٹرز، 3 قاتل، 15 افراد کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر، 23 منشیات فروش، جبکہ 155 دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ پولیس نے مختلف چھاپوں اور کارروائیوں کے دوران 25 غیر قانونی اسلحہ، 7 کلو گرام چرس، 13 چوری کے موبائل اور 25 مسروقہ گاڑیاں، جن میں 2 کار اور 23 موٹر سائیکلیں شامل ہیں، برآمد کیں۔


خبر کا کوڈ: 1039399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039399/24-گھنٹوں-کے-دوران-کراچی-میں-140-اسٹریٹ-کرائم-کی-وارداتیں-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org