QR CodeQR Code

شجاعت اور پرویز الہی کی صدر زرداری سے ملاقات، پی پی سے اتحاد برقرار رہیگا، اگلا الیکشن مل کر لڑیں گے، چوہدری شجاعت

5 Oct 2011 15:53

اسلام ٹائمز:اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چوہدری برادران نے صدر زرداری سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر صدر نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں توانائی بحران پر ق لیگ کے ناراض اراکین کے معاملے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی حکومت میں واپسی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ 
ادھر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد برقرار رہے گا۔ ایک اعلامیہ کے مطابق چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ اگلا الیکشن بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چوہدری برادران نے صدر زرداری سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر صدر نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔



خبر کا کوڈ: 103940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/103940/شجاعت-اور-پرویز-الہی-کی-صدر-زرداری-سے-ملاقات-پی-اتحاد-برقرار-رہیگا-اگلا-الیکشن-مل-کر-لڑیں-گے-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org