QR CodeQR Code

حکمران ٹولہ نے قوم اور ملک کو آئی ایم ایف زنجیروں میں جکڑ دیا ہے، حافظ ادریس

3 Feb 2023 23:45

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما کا منصورہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پشاور کا سانحہ افسوس ناک، ملک کے سیکورٹی اداروں پر سوال اٹھتا ہے، وہ کس مرض کی دوا ہیں، قوم کے خون پسینہ کا پیسہ ان اداروں پر خرچ ہوتا ہے، اتنے بڑے سانحہ کے بعد حکمرانوں کی ایک دوسرے پر الزام تراشیاں افسوس ناک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماحافظ ادریس نے کہا ہے کہ کلمہ کے نام پر بننے والے ملک میں اللہ کا نظام نہیں، انگریز کا قانون رائج ہے۔ انصاف کمزور کی پہنچ سے دور اور طاقتور کے گھر کی لونڈی بن گیا ہے۔ پریشانیاں اور محرومیاں ہمارے اپنے اعمال کی وجہ سے ہیں، ہمیں اجتماعی توبہ کرنے کی ضروت ہے۔ بار بار موقع ملنے پر کرپٹ حکمرانوں کا انتخاب مصیبت کی اصل جڑ، ووٹ کی طاقت سے انہیں اقتدار سے دور کرنا ہوگا، حکمرانوں کے سیاہ کارناموں کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔ پشاور کا سانحہ افسوس ناک، ملک کے سیکورٹی اداروں پر سوال اٹھتا ہے، وہ کس مرض کی دوا ہیں، قوم کے خون پسینہ کا پیسہ ان اداروں پر خرچ ہوتا ہے، اتنے بڑے سانحہ کے بعد حکمرانوں کی ایک دوسرے پر الزام تراشیاں افسوس ناک ہیں، اللہ تعالی شہدا کو جنت مین بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ ادریس نے کہا کہ لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، آئی ایم ایف نہیں مان رہا اس لیے حکومت تیل، گیس، بجلی اور اشیا خوردونوش کو سستی نہیں کررہی، ادویات تک عوام کی پہنچ سے دور، نااہل حکمرانوں نے ملک کا تماشا بنا دیاہے۔ آئی ایم ایف کی چاکری نے غلامی کا دور تازہ کر دیا ہے۔ حکمران ٹولہ نے قوم اور ملک کو آئی ایم ایف کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے۔


 


خبر کا کوڈ: 1039401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039401/حکمران-ٹولہ-نے-قوم-اور-ملک-کو-آئی-ایم-ایف-زنجیروں-میں-جکڑ-دیا-ہے-حافظ-ادریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org