0
Friday 3 Feb 2023 23:57

پشاور، پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد پہلی نماز جمعہ

پشاور، پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد پہلی نماز جمعہ
اسلام ٹائمز۔ پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی، جس میں سینکڑوں نمازیوں نے شرکت کی۔ 30 جنوری کو صوبائی دارالحکومت میں پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 101 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد آج پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر مسجد نمازیوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی یہاں تک کہ کئی افراد نے مسجد کے باہر نماز جمعہ ادا کی۔ دھماکے کا نشانہ بنائی گئی مسجد میں ادا ہونے والی نماز جمعہ میں پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے جبکہ نماز پڑھنے والے دیگر جوانوں کے حوصلے بلند تھے۔ مسجد میں نماز جمعہ کے لیے آنے والے پولیس افسران میں ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی اور ایس ایس پی کوآرڈینیشن ظہور بابر آفریدی بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، دہشتگردی ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔
خبر کا کوڈ : 1039405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش