0
Saturday 4 Feb 2023 02:49

جنرل باجوہ اور جنرل فیض عمران خان کی سہولت کاری ختم ہونے سے عمران خان پاگل ہو چکا ہے، رانا ثنا اللہ

جنرل باجوہ اور جنرل فیض عمران خان کی سہولت کاری ختم ہونے سے عمران خان پاگل ہو چکا ہے، رانا ثنا اللہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر 28 نومبر 2022 تک عمران خان کی سہولت کاری کا الزام لگا دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ 28 نومبر تک جنرل باجوہ اور جنرل فیض عمران خان کی سہولت کاری کرتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو سڑکوں پر لانے کیلئے سہولت کاری کی جارہی تھی، اب عمران خان کی سہولت کاری نہیں ہورہی اس لیے وہ پاگل ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ 28 نومبر 2022 کو سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے، جس کے کچھ دنوں بعد سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید نے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 1039438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش