QR CodeQR Code

پاکستان کا عبوری افغان حکومت کے ساتھ دوہرے ٹیکس سے بچنے کے معاہدے

4 Feb 2023 03:03

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان ریونیو لیگل سروسز کے ڈائریکٹر اور پاکستان کے ڈی جی انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز کی سربراہی میں وفود نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ مذاکرات میں شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوہرے ٹیکس سے بچنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان ریونیو لیگل سروسز کے ڈائریکٹر اور پاکستان کے ڈی جی انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز کی سربراہی میں وفود نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ مذاکرات میں شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق مذاکرات کے تیسرے دور میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان  متفقہ مسودے پراتفاق کیا گیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان دوہرے ٹیکس سے بچنے کے معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 1039440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039440/پاکستان-کا-عبوری-افغان-حکومت-کے-ساتھ-دوہرے-ٹیکس-سے-بچنے-معاہدے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org