0
Saturday 4 Feb 2023 17:39

متحدہ پاکستان نے ضمنی الیکشن کیلئے 27 نام شارٹ لسٹ کرلئے

متحدہ پاکستان نے ضمنی الیکشن کیلئے 27 نام شارٹ لسٹ کرلئے
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم کی حکمت عملی تیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے ضمنی الیکشن کیلئے 27 نام شارٹ لسٹ کرلئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے 9 حلقوں میں ایم کیو ایم مضبوط امیدوار سامنے لائے گی، حتمی ناموں کے سلسلے میں رات کو رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ ایم کیو ایم کے متوقع ناموں میں فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، خوش بخت شجاعت شامل ہیں، ان کے علاوہ قادر خانزادہ، ارشد حسن، ارشد وہرہ، شبیر قائم خانی اور دیگر شخصیات بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1039517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش