QR CodeQR Code

جماعت اسلامی سندھ کے تحت 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا

4 Feb 2023 19:10

صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے 1279 دنوں سے کرفیو لگا کر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل اور جنت نظیر وادی کو جہنم بنا کر رکھ دیا ہے، جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی ضمیر و حقوق انسانی کے ادروں کی مجرمانہ خاموشی انصاف کا قتل اور قابل مذمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے تحت 5 فروری بروز اتوار کراچی تا کشمور صونے بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا کہ بھارت گذشتہ 75 سال سے کشمیر پر قابض اور کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے 1279 دنوں سے کرفیو لگا کر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل اور جنت نظیر وادی کو جہنم بنا کر رکھ دیا ہے، جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی ضمیر و حقوق انسانی کے ادروں کی مجرمانہ خاموشی انصاف کا قتل اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم پرخاموش نہیں بیٹھے گی، ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے اور بھارتی مظالم پر آواز بلند کرے گی۔ مجاہد چنا نے کہا کہ پانچ فروری کو کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، تھرپارکر، نواب شاہ، سانگھڑ، میرپورخاص، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، کندھ کوٹ اور ٹھٹھہ سمیت سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں، مظاہرے، ہاتھوں کی زنجیر اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے، جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی و مقامی رہنماؤں کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 1039522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039522/جماعت-اسلامی-سندھ-کے-تحت-5-فروری-کو-یوم-یکجہتی-کشمیر-منایا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org