QR CodeQR Code

پی ایس ایل میچ کی سکیورٹی کیلئے 3 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے، ڈی آئی جی کوئٹہ

4 Feb 2023 19:17

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ پی ایس ایل میچ جیسا ایونٹ بہت عرصے بعد کوئٹہ میں ہو رہا ہے۔ سکیورٹی کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کی سکیورٹی کیلئے تین ہزار اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں بغیر ٹکٹ کے کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عوام سے گزارش ہے کہ بغیر ٹکٹ کے لوگ اسٹڈیم کی طرف نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اسٹیڈیم کے قریب خصوصی طور پر پارکنگ ایریا بنایا گیا ہے۔ جس میں صرف اسٹیکرز والی گاڑیوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ کل کیلئے ٹریفک کا پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچ جیسا ایونٹ بہت عرصے بعد کوئٹہ میں ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1039524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039524/پی-ایس-ایل-میچ-کی-سکیورٹی-کیلئے-3-ہزار-اہلکار-تعینات-ہونگے-ڈی-آئی-جی-کوئٹہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org