QR CodeQR Code

صوابی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، دو دہشتگرد ہلاک، چار گرفتار

4 Feb 2023 22:25

ایک ہلاک دہشتگرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔ ڈی پی او صوابی نجم کے مطابق صوابی ہنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن ہوا جس میں دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر دستی بموں اور اسلحہ سے فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ صوابی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ہوگیا، پولیس مقابلے میں دو دہشتگرد ہلاک اور چار گرفتار ہوگئے، ایک ہلاک دہشتگرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔ ڈی پی او صوابی نجم کے مطابق صوابی ہنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن ہوا جس میں دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر دستی بموں اور اسلحہ سے فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ میں انتہائی مطلوب دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور چار کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر اظہار عرف شیراز عرف عبداللہ اور زینت ثاقب شامل ہیں۔

دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے ان میں 5 کلو گرام بارود، 9 دستی بم ، 18 الیکٹرک ڈیونیٹر شامل ہیں۔ ڈی آئی جی کے مطابق ان میں 2 کلاشنکوف اور دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے دیگر آلات بھی شامل ہیں، ہلاک دہشت گرد اظہار کے سر کی قمیت 20 لاکھ روپے مقرر تھی، دہشت گرد اظہار دہشت گردی کے چھ سے زیادہ مقدمات میں مطلوب تھا۔


خبر کا کوڈ: 1039546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039546/صوابی-میں-دہشتگردی-کا-منصوبہ-ناکام-دو-دہشتگرد-ہلاک-چار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org