QR CodeQR Code

حب، بلاول بھٹو کیلئے نازیبا الفاظ کے استعمال پر شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج

4 Feb 2023 22:58

پیپلز پارٹی کے کارکن نے پارٹی چیئرمین کیلئے نازیبا الفاظ کے استعمال پر حب میں شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی چیئرمین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر شیخ رشید کے خلاف حب میں مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف گرفتاری کے بعد نازیبا الفاظ استعمال کئے۔ جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔ حب کے پولیس تھانہ صدر میں درج ہونے والا مقدمہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن علی اصغر زہری کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ رشید ملک میں امن و امان کو خراب کرنے اور خون ریزی کرانے کی سازش کر رہے ہیں۔ شیخ رشید کے نازیبا الفاظ سے پاکستان پیپلز پارٹی اور عوام میں اشتعال پھیل رہا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے خلاف 504، 506، 500، 186 اور 153 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1039554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039554/حب-بلاول-بھٹو-کیلئے-نازیبا-الفاظ-کے-استعمال-پر-شیخ-رشید-کیخلاف-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org