QR CodeQR Code

کشمیریوں کو حقِ خودارادیت ملنے تک کوئی پاکستانی سکھ کی سانس نہیں لے سکتا، بلاول

4 Feb 2023 23:02

یوم یکجہتیِ کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جس دن عالمی برادری مقبوضہ وادی کے متعلق اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری کے لئے آگے بڑھے گی، وہ دن مقبوضہ کشمیر کے عوام کی فتح کا دن ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں کو حقِ خودارادیت ملنے تک کوئی پاکستانی سکھ کی سانس نہیں لے سکتا۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے یوم یکجہتیِ کشمیر پر اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس دن عالمی برادری مقبوضہ وادی کے متعلق اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری کے لئے آگے بڑھے گی، وہ دن مقبوضہ کشمیر کے عوام کی فتح کا دن ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے گذشتہ سات دہائیوں سے خطے میں امن اور ترقی عدم استحکام کا شکار ہیں، جس کی قیمت یہاں کے عوام غربت اور پسماندگی کی شکل میں ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی شکل میں بھارت کا جنگی جنون اب تمام حدیں پار کرچکا ہے، جس کا سب سے پہلا نشانہ بھارتی اقلیتیں خصوصاً مسلمان ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1039556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039556/کشمیریوں-کو-حق-خودارادیت-ملنے-تک-کوئی-پاکستانی-سکھ-کی-سانس-نہیں-لے-سکتا-بلاول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org