QR CodeQR Code

جشن مولود کعبہ کے موقع پر گلگت کے پہاڑوں پر چراغاں

4 Feb 2023 23:14

گلگت میں مرکزی محفل کل جامع مسجد میں منعقد ہوگی۔ مرکزی جامع مسجد میں بعد نماز مغربین جشن ولادت علی ابن طالب (ع) کے پروگرام میں ملک کے معروف منقبت خواں امجد بلتستانی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مولائے کائنات علی ابن ابی طالب (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر گلگت کے تمام پہاڑوں پر خوبصورت چراغاں کیا گیا۔ مقامی نوجوانوں کی جانب سے گلگت اور گرد و نواح کے پہاڑوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ مساجد اور گھروں کی چھتوں پر برقی قمقمے اور موم بتیاں جلائی گئیں۔ امام بارگاہوں میں 13 رجب کے حوالے سے مختلف پروگرامز منعقد ہوئے۔

گلگت میں مرکزی محفل کل جامع مسجد میں منعقد ہوگی۔ مرکزی جامع مسجد میں بعد نماز مغربین جشن ولادت علی ابن طالب (ع) کے پروگرام میں ملک کے معروف منقبت خواں امجد بلتستانی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ دوسری جانب گلگت اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے سے تعینات کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1039561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039561/جشن-مولود-کعبہ-کے-موقع-پر-گلگت-پہاڑوں-چراغاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org