QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر عالمی دنیا کے منصفوں سے انصاف چاہتا ہے، آصف زرداری

4 Feb 2023 23:10

یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے یوم کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر عالمی دنیا کے منصفوں سے انصاف چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں انسانی حقوق کی پامالی روز کا معمول بن چکا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید نے وزیراعظم کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کے ساتھ شرکت کی تھی، اب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں مودی گردی کو بے نقاب کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ سابق صدر نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی ان کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی جمہوری جدوجہد کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی رائے شماری کے مطالبے کی حامی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1039562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039562/مقبوضہ-کشمیر-عالمی-دنیا-کے-منصفوں-سے-انصاف-چاہتا-ہے-آصف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org