QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کشمیر کی آزادی کیلئے عالمی سطح پر کردار ادا کر رہے ہیں، گورنر جی بی

4 Feb 2023 23:40

سید مہدی شاہ نے ایک پیغام میں کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو جدوجہد آزادی پر سلام پیش کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم بند کیے جائیں اور مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے اور تمام مسلمان کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور بھارت کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ کشمیر کے ساتھ پاکستان کا مضبوط رشتہ ہے اور وہ رشتہ کلمہ کی بنیاد پر ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کشمیر کی آزادی کیلئے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، جس پر بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں آئے روز کشمیریوں کا قتل عام کیا جاتا ہے۔ بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا ہوا ہے، تمام حریت رہنما جیلوں میں ہیں، کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فوج دن دہاڑے گولیوں سے نشانہ بناتی ہے، خواتین کی عصمتیں پامال کی جاتی ہیں، عالمی دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اب پاکستان اور کشمیری عوام بلاول بھٹو زرداری سے امیدیں لگاuy بیٹھے ہیں۔ بلاول بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف پوری دنیا میں کشمیر کی آزادی کی جنگ سفارتی طور پر لڑینگے۔


خبر کا کوڈ: 1039570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039570/بلاول-بھٹو-کشمیر-کی-ا-زادی-کیلئے-عالمی-سطح-پر-کردار-ادا-کر-رہے-ہیں-گورنر-جی-بی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org