QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر قراردادوں سے نہیں عملی اقدامات سے آزاد ہوگا، علامہ وسیم معصومی

4 Feb 2023 23:45

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم ملتان کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ریاستی طور پر بین الاقوامی قانون کے مطابق اقدامات کرے، پوری دنیا میں سفارتی محاذ پر بھارت کو بے نقاب کرے، موم بتی مافیا کہاں ہے؟۔ انہیں مظلوم کشمیری بچیوں کا خون کیوں نظر نہیں آتا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر قراردادوں سے نہیں عملی اقدامات سے آزاد ہوگا، اقوام متحدہ اور اس کے آلہ کار جنوبی سوڈان کی علیحدگی کے بارے میں فیصلہ تو کرتے ہیں لیکن اسلامی ممالک کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے، آج کشمیر میں مظالم کے خلاف موم بتی مافیا کہاں ہے؟ انہیں مظلوم کشمیری بچیوں کا خون کیوں نظر نہیں آتا؟۔ تاریخی، تہذیبی و علاقائی طور پر کشمیر ہمیشہ سے پاکستان کا حصہ رہا ہے، مظلوم کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستانیوں سے والہانہ محبت کا اظہار کیا، کشمیری عوام شہید ہونے کے بعد پاکستانی پرچم میں دفن ہونا پسند کرتے ہیں، آزادکشمیر ایسا خطہ ہے جہاں سے پورے پاکستان میں پانی ملتا ہے، مظلوم کشمیریوں کا سب سے بڑا جرم کلمہ طیبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کے سامنے بھارتی جارحیت اجاگر کرنا لازمی ذمہ داری ہے، حکومت کا کام یہ ہے کہ ریاستی طور پر بین الاقوامی قانون کے تحت اقدامات کرے، پوری دنیا میں سفارتی محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے، موجودہ حکومت جتنا بجٹ فوج کے لیے رکھتی ہے کیا اتنا بجٹ سفارتی محاذ کے لیے رکھتی ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ 74 سال بعد بھی کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1039571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039571/مقبوضہ-کشمیر-قراردادوں-سے-نہیں-عملی-اقدامات-آزاد-ہوگا-علامہ-وسیم-معصومی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org