0
Sunday 5 Feb 2023 00:20

پشاور پولیس لائنز دھماکا، شہداء کی تعداد 84 نکلی، حتمی فہرست جاری

پشاور پولیس لائنز دھماکا، شہداء کی تعداد 84 نکلی، حتمی فہرست جاری
اسلام ٹائمز۔ محکمہ پولیس نے پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونے والے افراد سے متعلق حتمی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق شہداء کی حتمی تعداد 84 ہے۔ سی سی پی او پشاور نے کہا ہے کہ فہرست محکمہ پولیس نے جاری کی جس کے مطابق خودکش دھماکے میں کُل 84 افراد شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مردہ خانے، فرانزک شواہد اور وقوعہ سے معلومات اب مکمل ہوچکی ہیں۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ واقعہ سے متعلق ابتدائی رپورٹس میں ناموں کی غلطیاں ہوئیں جبکہ اب رپورٹ مکمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہداء میں 82 پولیس اہلکار و افسران اور دو شہری شامل ہیں۔ خیال رہے کہ یکم فروری کو تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1039576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش