QR CodeQR Code

ملتان، ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کا ملکر مقابلہ کرنے کا عزم

5 Feb 2023 00:43

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں عبادت گاہوں سمیت سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے، موجودہ سیکورٹی حالات میں شرپسندی سے نمٹنے کیلئے مکاتب فکر کا اتحاد ناگزیر ہے، حکومت پنجاب نے دہشت گردی کو کچلنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلعی امن کمیٹی ملتان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال میں بھرپور اتحاد و یگانگت کے عزم کا اعادہ کیا، امن کمیٹی کے علمائے کرام، تاجر برادری و سماجی نمائندگان کی جانب سے دہشت گردانہ حملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اجلاس میں مفتی محمد عثمان پسروری، مظہر گیلانی، مزین چاون، اصغر عباس نقوی، علامہ انوار الحق مجاہد، مولانا عبدالحق مجاہد، سید علی رضا گردیزی، خاور حسنین بھٹہ، مظہر جاوید سیال، غوث انور گیلانی، انجینئر سخاوت علی سیال، سلیم بلال عطاری، زاہد بلال قریشی، عنایت اللہ رحمانی اور دیگر شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں عبادت گاہوں سمیت سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے، موجودہ سیکورٹی حالات میں شرپسندی سے نمٹنے کیلئے مکاتب فکر کا اتحاد ناگزیر ہے۔ طاہر وٹو نے کہا کہ حکومت پنجاب نے دہشت گردی کو کچلنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ علمائے کرام امن وامان و بھائی چارے اور اسلامی تعلیمات کا درس دیں۔

 


خبر کا کوڈ: 1039578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039578/ملتان-ضلعی-امن-کمیٹی-کا-اجلاس-دہشت-گردی-ملکر-مقابلہ-کرنے-عزم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org