0
Sunday 5 Feb 2023 09:36

مودی حکومت اقلیت مخالف پالیسی کا کھلے عام مظاہرہ کر رہی ہے، پی چدمبرم

مودی حکومت اقلیت مخالف پالیسی کا کھلے عام مظاہرہ کر رہی ہے، پی چدمبرم
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کو منسوخ کرنے کے فیصلے پر بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے لئے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ جیسی مختلف اسکیمیں پہلے سے ہی چل رہی ہیں۔ ایسے میں حکومت نے مالی 2022ء 2023ء میں مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مودی حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے ٹوئٹ کیا کہ اقلیتی طلباء کے لئے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لئے تعلیمی قرضوں پر سبسڈی کو منسوخ کرنے کا حکومت کا فیصلہ منمانا اور غیر معقول ہے۔ مودی حکومت کی جانب سے بہت سی اسکیموں کو چلانے کی دلیل پر پی چدمبرم نے لکھا کہ کیا یہ فیلوشپ اور سبسڈی تھی، جو دوسری اسکیموں کی طرح تھی؟۔ پی چدمبرم نے لکھا کہ منریگا پی ایم کسان کی طرح ہے، اولڈ ایج پنشن بھی منریگا کی طرح ہے اور ایسی درجنوں اسکیمیں ہیں جو چل رہی ہیں۔ پی چدمبرم نے الزام لگایا کہ مودی حکومت اقلیتی طلباء کی زندگی کو مشکل بنانے کے لئے تیزی سے کام کر رہی ہے اور کھلے عام اپنی اقلیت مخالف پالیسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1039636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش