0
Sunday 5 Feb 2023 10:11

پی ٹی آئی کے مستعفی 81 اراکین بدستور پارلیمنٹ لاجز میں قابض

پی ٹی آئی کے مستعفی 81 اراکین بدستور پارلیمنٹ لاجز میں قابض
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مستعفی 81  اراکین  قومی اسمبلی بدستور پارلیمنٹ لاجز میں  قابض  ہیں۔ ذرائع کے مطابق 23 جنوری کو 100 سےزائداراکین اسمبلی کو7 روز میں لاجز خالی کرنےکی ہدایت کی گئی تھی تاہم نوٹس کےباوجود 81 اراکین نے رہائش گاہیں خالی نہیں کیں۔ دوسری جانب حکومت نے  پیرکو انتظامیہ کے ذریعے مستعفی اراکین سےلاجز خالی کروانےکا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کےاستعفوں کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ لاجز کے کمروں پر قابض پی ٹی آئی ارکان سے کمرے خالی کرانے کا سلسلہ شروع جاری ہے۔ گزشتہ روز سی ڈی اے کی کارروائی میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کے کمرے کا تالا توڑ کر سامان باہر نکال دیا گیا، 8 ارکان نے اپنے کمروں کی چابیاں انتظامیہ کے حوالے کردیں جب کہ بعض نے مہلت لے لی۔
خبر کا کوڈ : 1039641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش