QR CodeQR Code

جیل بھرو تحریک کیلئے پہلے اپنی گرفتاری دینا ضروری ہے، حافظ حمد اللہ

5 Feb 2023 10:19

عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب کو اپنی گرفتاری نظر آنے لگی تو جیل بھرو کا ڈراما شروع کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے لیے پہلے اپنی گرفتاری دینا ضروری ہے۔ عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب کو اپنی گرفتاری نظر آنے لگی تو جیل بھرو کا ڈراما شروع کر دیا۔ اس سے قبل عمران خان کی جیل بھرو تحریک کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے قیادت گرفتاری دیتی ہے، عمران خان کیسز میں جواب دیں جیل خود بھر جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1039642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039642/جیل-بھرو-تحریک-کیلئے-پہلے-اپنی-گرفتاری-دینا-ضروری-ہے-حافظ-حمد-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org