QR CodeQR Code

بین الاقوامی عدالت بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگے، مشعال ملک

5 Feb 2023 10:47

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے پاکستانی قوم بھارتی افواج کے ظلم و جبر کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز مقبوضہ وادی کشمیر کے حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک مطالبہ ہے کہ حق خودارادیت دیا جائے۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے پاکستانی قوم بھارتی افواج کے ظلم و جبر کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منا رہی ہے لیکن گزشتہ 75 سالوں سے بھارت مظالم کی نئی داستان رقم کر رہا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ آج تک لاکھوں کشمیری تحریک آزادی کے لیے اپنی جان کا نظرانہ پیش کر چکے ہیں، کشمیریوں کا ایک ہی مطالبہ ہے انہیں حق خودارادیت دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی شکر گزار ہوں کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر سال پاکستانی عوام کی جانب سے ایک مضبوط پیغام دنیا کو دیا جاتا ہے لیکن کب تک ہم یہ دن منائیں گے کشمیریوں کو اب آزادی ملنی چاہیے۔ مشعال ملک نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی عدالت بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگے۔


خبر کا کوڈ: 1039645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039645/بین-الاقوامی-عدالت-بھارت-سے-کشمیریوں-کی-نسل-کشی-پر-جواب-مانگے-مشعال-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org