QR CodeQR Code

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف اقوام عالم کی خاموشی بلاجواز ہے، محسن نقوی

5 Feb 2023 10:56

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے، بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کی جدو جہد آزادی میں ان کیساتھ ہیں اور ان کے کاز کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیا جائے اور مسئلہ کشمیری کو اقوام متھدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروایا جائے۔ 
 
 


خبر کا کوڈ: 1039646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039646/کشمیریوں-پر-بھارتی-مظالم-کیخلاف-اقوام-عالم-کی-خاموشی-بلاجواز-ہے-محسن-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org