0
Sunday 5 Feb 2023 10:56

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف اقوام عالم کی خاموشی بلاجواز ہے، محسن نقوی

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف اقوام عالم کی خاموشی بلاجواز ہے، محسن نقوی
اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے، بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کی جدو جہد آزادی میں ان کیساتھ ہیں اور ان کے کاز کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیا جائے اور مسئلہ کشمیری کو اقوام متھدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروایا جائے۔ 
 
 
خبر کا کوڈ : 1039646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش