0
Sunday 5 Feb 2023 11:50

عالمی شہرت یافتہ مداح اہلبیتؑ حاج مھدی رسولی لاہور پہنچ گئے

عالمی شہرت یافتہ مداح اہلبیتؑ حاج مھدی رسولی لاہور پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے یوم تاسیس اور یوم علیؑ کی مناسبت سے " جشنِ میلاد امیرالمومنینؑ بعنوان وحدت اور تفرقہ امام علیؑ کی نگاہ میں" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں خصوصی طور پر عالمی شہرت یافتہ مداح اہلبیتؑ حاج مھدی رسولی کو دعوت دی گئی۔ جو لاہور پہنچ گئے۔ اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر حاج مہدی رسولی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ان پر گل پاشی کی گئی اور میزبانوں کی جانب سے انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔ رضوان عابدی سمیت جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے دیگر ذمہ داران نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔  اور انہیں جامعہ عروۃ الوثقیٰ لایا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 1039650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش