0
Sunday 5 Feb 2023 12:21

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے، علامہ محمد حسین اکبر

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے، علامہ محمد حسین اکبر
اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ، رکن اسلامی نظریاتی کونسل و متحدہ علماء بورڈ، ممتاز عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع اپنے پیغام میں کہا کہ  بطور مسلمان ہمارا فرض ہے کہ مظلوم کی مدد کریں، کشمیری ہمارے بھائی اور ہمارے جسم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بھی خاطر میں نہیں لایا گیا، جبکہ گزشتہ 75 سال سے مسلسل کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں اس مسئلے کو اجاگر کیا، اور دنیا کی توجہ مبذول کروائی، آج ایک بار پھر دنیا کو توجہ مبذول کروانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری ملتِ پاکستان اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے، کشمیری بھائیوں کی مدد کرنا شرعی طور پر بھی ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں بدامنی کی وجہ ہے، اگر اقوام متحدہ اس مسئلہ کو حل کروا دیتے ہیں تو اس سے خطے میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کو آزادی دی جائے، انہیں ان کا حقِ خودارادیت دیا جائے، کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کی بھارتی اقدام کی بھی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت آبادی کا تناسب بگاڑنے سے باز رہے۔  
خبر کا کوڈ : 1039654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش