QR CodeQR Code

کوئٹہ، موسیٰ چیک پوسٹ پر دھماکہ، پانچ افراد زخمی

5 Feb 2023 12:27

گلستان روڈ پر قائم سکیورٹی اہلکاروں کے چیک پوسٹ پر دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلستان ٹاؤن کے قریب گلستان روڈ پر واقعہ موسیٰ چیک پوسٹ پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج کوئٹہ کے علاقہ گلستان روڈ پر قائم سکیورٹی اہلکاروں کے چیک پوسٹ پر دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ تاحال نہیں لگایا جا سکا ہے۔ واضح رہے کہ جس مقام پر یہ دھماکہ ہوا ہے وہ کوئٹہ میں مقیم ہزارہ کمیونٹی کے علاقہ مری آباد اور کوئٹہ کینٹ میں داخل ہونے کا راستہ ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ پولیس لائن، آئی جی بلوچستان کا دفتر اور کور کمانڈر کا گھر اس مقام سے چند منٹ کے فاصلہ پر ہے۔ ہزارہ شیعہ کمیونٹی کے علاقے کے گرد سکیورٹی اہلکاروں کا چیک پوسٹ قائم ہے اور یہ دھماکہ اسی چیک پوسٹ پر ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1039655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039655/کوئٹہ-موسی-چیک-پوسٹ-پر-دھماکہ-پانچ-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org