QR CodeQR Code

دہشتگردوں کا پھر سے سر اٹھانا خطرے کی گھنٹی ہے، مولانا مزمل حسین

5 Feb 2023 12:30

تحصیل میئر پاراچنار کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ اس بات کی دلیل ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ پوری قوم اس درد ناک واقعہ میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے صدر و تحصیل میئر مولانا مزمل حسین فصیح نے پشاور میں ہونے والی دلخراش واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ اس بات کی دلیل ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ پوری قوم اس درد ناک واقعہ میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے۔اللہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں مختلف بحرانوں سے دوچار ہے، ایسے حالات میں دہشتگردوں کا پھر سے سر اٹھانا خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی ادارے دہشتگردوں کی کمین گاہوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز شروع کریں۔


خبر کا کوڈ: 1039656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039656/دہشتگردوں-کا-پھر-سے-سر-اٹھانا-خطرے-کی-گھنٹی-ہے-مولانا-مزمل-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org