QR CodeQR Code

آئمہ اطہار کی زندگی ہمارے لئے نمونہ حیات ہے، سہیل اکبر شیرازی

5 Feb 2023 12:41

تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر نے کہا کہ خداوند متعالیٰ نے آئمہ معصومین علیہم السلام کو اپنے نور عظمت سے خلق کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ آئمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت و زندگی ہم سب کیلئے نمونہ حیات ہے۔ خداوند متعالیٰ نے آئمہ معصومین علیہم السلام کو اپنے نور عظمت سے خلق کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کے زہر اہتمام مولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مسجد اقصیٰ میں منعقدہ محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ خداوند متعالیٰ نے آئمہ معصومین علیہم السلام کو اپنے نور عظمت سے خلق کیا ہے۔ ان کی خلقت ابتداء سے ہی عام انسان کی خلقت سے مختلف تھی۔ حضرت علی علیہ السلام نور خدا  اور اسرار الٰہی ہیں۔ جن کی عظمت کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ ولادت باسعادت اللہ کے حکم سے کعبہ میں ہوئی۔ شہادت مسجد میں مولا علی علیہ السلام کی شان میں پیامبر اسلام نے کہا کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اسکا دروازہ ہیں۔ ہمارے لئے آئمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت و زندگانی نمونہ عمل ہے۔


خبر کا کوڈ: 1039657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039657/آئمہ-اطہار-کی-زندگی-ہمارے-لئے-نمونہ-حیات-ہے-سہیل-اکبر-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org