QR CodeQR Code

آزادی کے حصول تک کشمیریوں کا ساتھ دینا ایمان کا حصہ ہے، مریم نواز

5 Feb 2023 13:25

مریم نواز نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کے منشور پر عمل درآمد کی جنگ لڑ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آزادی کے حصول تک کشمیریوں کا ساتھ دینا ایمان کا حصہ ہے۔ یومِ یک جہتیٔ کشمیر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم کی ہر حد پار کر چکا ہے لیکن آزادی کی آواز ہر لمحہ بلند ہو رہی ہے، کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کے منشور پر عمل درآمد کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اس سے بڑی اور کیا ہار ہوگی کہ ہر ظلم کے باوجود وہ ناکام ہے۔


خبر کا کوڈ: 1039660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039660/آزادی-کے-حصول-تک-کشمیریوں-کا-ساتھ-دینا-ایمان-حصہ-ہے-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org