QR CodeQR Code

کشمیر کی آزادی کا سورج ایک دن ضرور طلوع ہوگا، عامر میر

5 Feb 2023 14:57

نگران صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پینٹنگز کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیر کی آزادی کا سورج ایک دن ضرور طلوع ہوگا۔ ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے الحمراء آرٹ گیلری میں آویزاں نمائش دیکھتے ہوئے اپنے تاثرات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت غیر متزلزل حمایت کے اظہار میں یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے سیکرٹری انفارمیشن علی نواز ملک کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موضوع پر آویزاں پینٹنگز دیکھائیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عامر میر نے 70 سے زائد آرٹسٹو ں کے مقابلے مصوری میں بنائی گئی تصاویر میں گہری دلچسپی لی۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے مقابلہ مصوری میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعاما ت دیئے۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت علی نواز ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے تمام ماتحت اداروں نے یوم یکجہتی کشمیر میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1039669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039669/کشمیر-کی-آزادی-کا-سورج-ایک-دن-ضرور-طلوع-ہوگا-عامر-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org