QR CodeQR Code

جنرل سید عاصم منیر 5 روزہ خصوصی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

5 Feb 2023 15:04

پاکستان کے آرمی چیف ولٹن پارک لندن میں یوکے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کی جانب سے حکومتوں کے درمیان اوپن بات چیت کو فروغ دینے کے لیے بنائی گئی ایگزیکٹو ایجنسی کی کانفرنس میں شریک ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف 5 سے 9 فروری کے درمیان دفاعی معاملات سے متعلق اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ جنرل عاصم منیر ولٹن پارک میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن پہنچے ہیں، یہ ایک ایگزیکٹو ایجنسی ہے جسے یوکے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے حکومتوں کے درمیان اوپن بات چیت کو فروغ دینے کے لیے بنایا ہے۔ اس دورے میں برطانیہ کے دفاعی حکام اور آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی شامل ہوں گی۔ ماضی میں ولٹن پارک نے کئی اہم کانفرنسوں کی میزبانی کی جس میں اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔ گزشتہ کانفرنسز کے موضوعات جنوبی ایشیا میں ترقی اور سلامتی، دہشت گردی کے تشدد اور سابق فاٹا میں حکومتی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں پالیسیوں کو لاگو کرنے کے بارے میں بات چیت کے بارے میں تھے۔ یہ کانفرنس ایک محدود پروگرام ہے، جس میں صرف برطانیہ اور پاکستانی حکام کے ایک منتخب گروپ کے ساتھ ساتھ کچھ ماہرین تعلیم کو مدعو کیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1039671

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039671/جنرل-سید-عاصم-منیر-5-روزہ-خصوصی-دورے-پر-برطانیہ-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org