0
Sunday 5 Feb 2023 11:55

مریم نواز آج ملک گیر تنظیمی دوروں کے سلسلے میں ملتان جائیں گی

مریم نواز آج ملک گیر تنظیمی دوروں کے سلسلے میں ملتان جائیں گی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج ملک گیر تنظیمی دوروں کے سلسلے میں ملتان جائیں گی۔
ترجمان مسلم لیگ نون کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز دو دن ملتان میں قیام کریں گی، جہاں وہ آج تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔ تنظیمی کنونشن میں نئے عہدیداران شامل ہوں گے، پارٹی کے مقامی عہدیداروں کا تنظیمی اجلاس کل منعقد ہوگا۔ ترجمان مسلم لیگ نون کے مطابق مریم نواز کی صدارت میں موجودہ تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا، پارٹی کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس میں تنظیمی امور زیر غور آئیں گے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں بھی مریم نواز کے ہمراہ ہونگے
خبر کا کوڈ : 1039684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش