QR CodeQR Code

کوئٹہ، گراؤنڈ میں داخل نہ ہونے دینے پر مشتعل شائقین کا گراؤنڈ پر پھتراؤ

5 Feb 2023 16:45

شائقین کو گراؤنڈ کے اندر میچ دیکھنے نہیں دیا گیا۔ جس پر مشتعل شائقین نے اسٹیڈئم کی طرف پتھراؤ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈئم کے اندر جانے نہ دینے پر مشتعل افراد نے اسٹیڈئم پر پتھراؤ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈئم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ کے دوران گراؤنڈ کے باہر مشتعل شائقین نے احتجاج کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ شائقین کو گراؤنڈ کے اندر میچ دیکھنے نہیں دیا گیا۔ جس پر مشتعل شائقین نے اسٹیڈئم کی طرف پتھراؤ کیا۔ یاد رہے کہ انتظامیہ نے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ ٹکٹ کے بغیر شائقین کو گراؤنڈ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1039685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039685/کوئٹہ-گراؤنڈ-میں-داخل-نہ-ہونے-دینے-پر-مشتعل-شائقین-کا-پھتراؤ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org