QR CodeQR Code

جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کرلیں، چٹان کیطرح عمران کیساتھ کھڑے رہیں گے، پرویز خٹک

5 Feb 2023 22:41

پی ٹی آئی رہنماء کا نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم انتقامی کارروائی کر کے اپنے لیے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے، فواد چوہدری کے بعد شیخ رشید کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کر لیں، چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے۔ نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم انتقامی کارروائی کر کے اپنے لیے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے بعد شیخ رشید کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔ فواد چوہدری بھی حکومت پر برس پڑے، جہلم میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ من گھڑت مقدمات کے ذریعے پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ہر وقت حاضر ہیں، ملکی حالات کا واحد حل عام انتخابات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1039727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039727/جتنی-گرفتاریاں-کرنی-ہیں-کرلیں-چٹان-کیطرح-عمران-کیساتھ-کھڑے-رہیں-گے-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org