QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم پاراچنار کے وفد کی ڈی پی او کرم سے ملاقات، سانحہ پشاور پر تعزیت

5 Feb 2023 23:23

ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم رہنماوں نے خیبر پختونخوا پولیس فورس کی لازوال قربانیوں کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کرم کے ضلعی صدر اور تحصیل چیئرمین اپر کرم مولانا مزمل حسین، سیکرٹری ٹو تحصیل چیئرمین مجاہد طوری بمعہ ٹیم اور دیگر علاقائی مشران نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم عبدالصمد خان کے ساتھ ان کے آفس میں ملاقات کی اور پشاور پولیس لائنز مسجد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور سویلین کی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید ہونے والے اہلکاروں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماوں نے خیبر پختونخوا پولیس فورس کی لازوال قربانیوں کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1039734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039734/ایم-ڈبلیو-پاراچنار-کے-وفد-کی-ڈی-پی-او-کرم-سے-ملاقات-سانحہ-پشاور-پر-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org