پہلی بار ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش
6 Feb 2023 01:54
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانس جینڈر جوڑا اپنی پیدائشی جنس کو تبدیل کروانے کے لیے کافی عرصے سے علاج کروا رہاہے، ضیا پول اور زہد اپنی جنس تبدیل کروانے کے لیے مسلسل ہارمون تھراپی کروا رہے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں پہلی بار ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، یہ جوڑا تین سال سے ایک ساتھ ہے۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچےکی پیدائش متوقع ہے۔ ضیا پول اور زہد نامی ٹرانس جینڈر جوڑا تین سال سے ایک ساتھ ہیں۔ ضیا پول نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارت میں یہ پہلا کیس ہے جہاں ٹرانس جینڈر جوڑے کی ہاں اولاد ہوگی۔ ضیا پول ایک مرد تھا جس نے اپنی جنس عورت میں تبدیل کروائی جبکہ زہد ایک عورت تھی جو اپنی جنس تبدیل کروا کر مرد بنا۔
خبر کا کوڈ: 1039750