QR CodeQR Code

حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے، ڈاکٹر فرید پراچہ

6 Feb 2023 02:18

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت پورا اقوام عالم جانتا ہے کہ بھارت نے کشمیر پر غضبانہ قبضہ کر رکھا ہے، لیکن اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے اندھے، گونگے، بہرے ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیرجماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت پورا اقوام عالم جانتا ہے کہ بھارت نے کشمیر پر غضبانہ قبضہ کر رکھا ہے، لیکن اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے اندھے، گونگے، بہرے ہو چکے ہیں کہ جنہیں مظلوم کشمیریوں کی  پکار سنائی اور دکھائی نہیں دیتی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم وستم کی انتہا کر دی ہے، اس ضمن میں حکمرانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے۔ رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کہ شہ رگ ہے، انشا اللہ پاکستان سے ہی کشمیر کا الحاق ہو گا، پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہے، جماعت اسلامی کشمیری عوام کی حق خودرادیت کی تحریک کی اخلاقی، سفارتی، سیاسی جد وجہد جاری رکھے گی۔ واضح رہے کہ پانچ فروری کو پورے پاکستان میں کشمیری مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 1039756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039756/حکمرانوں-کی-ذمہ-داری-ہے-کہ-بھارت-کو-اس-زبان-میں-جواب-دیا-جائے-ڈاکٹر-فرید-پراچہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org