0
Monday 6 Feb 2023 02:23

عمران خان کو حماقت کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا چاہیئے، احسن اقبال

عمران خان کو حماقت کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا چاہیئے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کو حماقت کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا چاہیئے۔ نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک اور موٹر وے جیسے بڑے منصوبوں پر نون لیگ اور نواز شریف کی مہر لگی ہے، مسلم لیگ نون اقتدار میں آکر تعمیر و ترقی کے منصوبے لاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2018ء میں سازش کے ذریعے اناڑی کو پاکستان کی کنجیاں دی گئیں، اناڑی عمران خان نے اپنا بھی سر پھاڑ لیا اور پاکستان کا بھی، عمران خان کو حماقت کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا چاہیئے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے ہاتھوں سے دو صوبائی اسمبلیاں ختم کرنے کی حماقت کی، پنجاب سے پی ٹی آئی کو موقع ملا تو پارٹی کا سب سے بڑا لفنگا وزیراعلیٰ بنائے گی، عثمان بزدار نکلا تو عمران خان نے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ بنوا دیا، پرویز الہیٰ کو عمران خود ہی ڈاکو کہتا تھا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا پی ٹی آئی دور میں پنجاب میں دفاتر میں رشوت کی دکانیں کھل گئی تھیں، اب عمران خان کس منہ سے پنجاب سے ووٹ مانگے گا۔
خبر کا کوڈ : 1039760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش