0
Monday 6 Feb 2023 08:29

ہمارا کوئی رہنما جیل جانے سے نہیں ڈرتا، فرخ حبیب

ہمارا کوئی رہنما جیل جانے سے نہیں ڈرتا، فرخ حبیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی رہنما جیل جانے سے نہیں ڈرتا، عمران خان جب کال دیں گے ہم ملک کی جیلیں بھر دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جو آئی ایم ایف سے معاہدے کرنے جا رہی ہے، عام آدمی کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنےجا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی ڈھانچے کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے، جنرل باجوہ آج آکر جواب کیوں نہیں دیتے جنہوں نے ان کو لا کر بھٹایا تھا۔ واضح رہے کہ ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت برباد کردی، اس کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا، عمران خان جب وزیر اعظم تھا تو 4 سال جیب بھرو تحریک چلاتا رہا، اب کہتا ہے جیل بھرو اور خود بزدلوں کی طرح زمان پارک کے بنکر میں چھپا بیٹھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1039785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش