0
Monday 6 Feb 2023 10:06

مظلوم کشمیریوں سے ہمارا مضبوط رشتہ کسی صورت ختم نہیں ہو سکتا، پیر محفوظ مشہدی

مظلوم کشمیریوں سے ہمارا مضبوط رشتہ کسی صورت ختم نہیں ہو سکتا، پیر محفوظ مشہدی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی اور سیکرٹری جنرل پیر اقبال شاہ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی خود کو کشمیری اور ہر کشمیری خود کو پاکستانی سمجھتا ہے۔ ہمارے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں۔ ہمارا کشمیریوں سے ایمان اور جغرافیے کا مضبوط رشتہ ہے۔ جو کسی صورت ختم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے معصوم شہریوں پر بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مجرمانہ غفلت چھوڑ کر کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے مطالبے کے مطابق ظالم بھارتی حکومت پر دباو بڑھائے۔ بھارت جان چکا ہے کہ کشمیری آزادی کے سوا کسی حل پر متفق نہیں ہوں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر گولیاں برسانا بھارتی حکومت کی پسپائی کی دلیل ہے۔ کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں اور آزادی کی تڑپ کے سامنے بھارتی حکومت اور فوج بے بس ہو چکی اور ظالمانہ ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ بھارت کشمیریوں کو مزید غلام نہیں رکھ سکتا۔ اسے کشمیر کو آزادی دینا ہی ہوگی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی حکومت کشمیر پر ریاستی پالیسی کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھے، مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ اسے حکومتوں کی تبدیلی کیساتھ کمزور نہیں ہونا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 1039791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش