0
Monday 6 Feb 2023 11:49

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 300 سے تجاوز کر گئیں

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 300 سے تجاوز کر گئیں
اسلام ٹائمز۔ ترکیہ اور شام شدید  زلزلے سے لرز اٹھے، 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جس کے باعث مجموعی طور پر  300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انٹپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔ ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ شامی حکام کے مطابق زلزلےکے جھٹکے شام کے صوبوں حما، حلب اور  لتاکیہ میں محسوس کیےگئے، ہلاکتوں میں مزید اضافےکا بھی خدشہ ہے۔

زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن، لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی میں زلزلے کے باعث 76 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ اے ایف پی کے مطابق زلزلے نے شام میں بھی شدید تباہی مچائی ہے جہاں عمارتیں گرنے سے 230 سے زائد افراد ہلاک اور 600 سے زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1039812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش