QR CodeQR Code

برطانیہ، نرسز نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتاک کا اعلان کر دیا

6 Feb 2023 12:03

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مختلف اداروں کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتالیں کر رہے ہیں جس کے بعد اب لاکھوں نرسز نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں لاکھوں نرسز  نے آج سے پھر تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کااعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مختلف اداروں کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتالیں کر رہے ہیں جس کے بعد اب لاکھوں نرسز نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ایمبولینس ورکرز نے بھی 10فروری سے ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی بزنس سیکرٹری نے نرسز کے ہڑتال کے اعلان کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گا، ایمبولینس ورکز کی ہڑتال کے دوران برطانوی فوج خدمات انجام دے گی۔


خبر کا کوڈ: 1039814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039814/برطانیہ-نرسز-نے-تنخواہوں-میں-اضافے-کیلئے-ہڑتاک-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org