0
Monday 6 Feb 2023 11:49

دین اسلام مظلوموں کی حمایت و نصرت کا دین ہے، آقائ مصطفیٰ ملک محمدی

دین اسلام مظلوموں کی حمایت و نصرت کا دین ہے، آقائ مصطفیٰ ملک محمدی
اسلام ٹائمز۔ استاد حوزہ علمیہ قم و دفتر اسلامی تبلیغات کے رکن آقائ مصطفیٰ ملک محمدی کا کہنا تھا کہ دین اسلام دین صلح ہے۔ آج دنیا کے کسی کونے میں بھی ظلم ہوتا ہے تو ایران بغیر کسی رنگ و نسل و دین و مذہب کے مظلومین کی حمایت میں ان کی آواز بنتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر قم المقدس میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے استاد حوزہ علمیہ قم و دفتر اسلامی تبلیغات کے رکن آقائ مصطفیٰ ملک محمدی نے کہا کہ وحدت اسلامی کے بغیر مسلمانوں کی آواز موثر نہیں ہوسکتی۔ اتحاد و بھائی چارہ دینی فریضہ ہے۔

اسلام مظلوموں کی حمایت و نصرت کا دین ہے۔ مظلوموں کی حمایت و نصرت بھی اتحاد کے ذریعے ہی ہوسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جہاں اتحاد اور وحدت کی بات کرتا ہے، وہیں بلا رنگ و نسل مظلوموں کی حمایت بھی کرتا ہے۔ یاد رہے کہ کانفرنس کا اہتمام سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم و صدائے کشمیر فورم نے کیا تھا۔ اس کانفرنس میں مختلف ممالک کے اسکالرز شرکت کرتے ہیں اور ایران کے علمی و انقلابی شہر قم المقدس میں منعقد ہونے کی وجہ سے اسے ساری دنیا میں انتہائی اہمیت سے دیکھا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1039820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش